عمران خان صحت کے معاملات پر کہیں اور منتقل ہوسکتے ہیں : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کے باعث کیا گیا تھا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اور صحت کے باعث خاص انتظام کی بات ہو سکتی ہے۔

یادرہے کہ قبل ازیں 28 دسمبر کو ن لیگ کے سینئر رہنما سعد رفیق کے والد خواجہ رفیق کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا تھاکہ اگر نواز شریف،عمران خان اور آصف علی زرداری ساتھ مل کر بیٹھیں تو ملک کے 70 سالہ بحران کا خاتمہ 70 دن میں ہوجائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا تھاکہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیے جائیں اور ان کے ویسے خیالات ہوں،جو نواز شریف کے پچھلے سال وطن واپسی کےدوران تھے،تو ملک میں جاری 70 سالہ بحران کا خاتمہ ممکن ہے۔

مریم نوازکا بدتہذیبی کاشکارسیاسی جماعتوں کاعلاج کرنےکااعلان

 

انہوں نے کہا تھاکہ ہم سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے لیکن اس سےپہلے یہ بہت ضروری ہےکہ غلطیوں کو تسلیم کیا جائے۔

Back to top button