عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے جنید اکبر کو نامزد کر دیا

عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لیتےہوئے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو نامزد کر دیا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کےلیے 5 رکنی پینل پیش کردیا۔
واضح رہےکہ حکومتی چیف وہپ کے خط پر اپوزیشن کا فوری جواب دیا اور اس ضمن میں 5 افراد کا ایک پینل پیش کیاہے۔
پی ٹی آئی نے جن افراد پر مشتمل پینل بنایا ہے،وہ جنید اکبر خان،عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز محمود اور عمر ایوب شامل ہیں۔
یاد رہےکہ جمعرات کے روز عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ک لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لیتےہوئے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو نامزد کردیا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کےبعد حکومت کےقیام کو تقریباً ایک سال ہونےوالا ہے لیکن ابھی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر نہیں ہو سکا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جس رہنما کا نام تجویز کیاجاتا ہے حکومت اس پر اعتراض عائد کر دیتی ہے۔
بلاول بھٹو کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تردید
قبل ازیں یہ روایت تھی کہ قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوتاتھا۔تاہم عمران خان کےدور حکومت میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ازخود چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے دستبردار ہوگئےتھے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کےلیے اجلاس جلد طلب کیا جائےگا۔