بھارت اور پاکستان فوری سیز فائر پر تیار ہوگئے : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہنا تھاکہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Back to top button