بھارت نے اپنے تین لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

امریکی میڈیا کےمطابق بھارتی سکیورٹی آفیشل نے نام نہ بتانےکی شرط پر اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ بھارت کے تین طیارے گرکر تباہ ہوئے ہیں تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مزید دو سکیورٹی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہےکہ چند بھارتی طیارے حادثے کا شکار ہوئےہیں،تاہم انہوں نے اس واقعےکی مزید تفصیلات بتانے سےگریز کیا۔

ایک معروف امریکی جریدے نے بھی عینی شاہدین کےبیانات کی روشنی میں رپورٹ کیا ہےکہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں جب کہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ تجزیے سے معلوم ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونےوالا طیارہ ممکنہ طور پر رافیل یا میراج تھا۔تاہم طیارے کے فیول ٹینک سےیہ ثابت نہیں ہوسکاکہ یہ طیارہ دشمن کی کارروائی کا نشانا بنا ہےیا تکنیکی خرابی کا شکار ہوا ہے۔

بھارتی اخبار "دی ہندو” نے ابتدائی طور پر پاکستانی دعوےکی تصدیق کرتےہوئے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ طیاروں کی تصاویر شائع کیں، لیکن کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو ہٹادیا گیا اور بعد ازاں اخبار نے ایک بیان میں کہاکہ چونکہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر طیارے گرائےجانے کی تصدیق نہیں کی اس لیے اس خبر کو ہٹایاگیا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا ہےکہ پاکستان نےواقعی بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہےاور مزید رافیل طیارے گرنےسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی : لاہور ، چکوال اور گھوٹکی میں ڈرون حملے، بھارتی ڈرون مار گرائے گئے

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے بدھ کی رات بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی جارحیت کا مؤثر جواب دیتےہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

Back to top button