بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب دیہات خالی کرالیے

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچتا جارہا ہے بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب دیہات خالی کرانے شروع کردیے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستانی سرحد سے متصل سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔

ذرائع کےمطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کرواکر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیےتھے۔

ذرائع کےمطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بےخبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کےلیے سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروادیے۔

مودی سرکار کے حکم پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیرمنطقی حرکات اور انتہاپسندی سے دلبرداشتہ ہے،بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔

Back to top button