بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا : ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے جنگی جنون کی شدید مذمت کرتا ہے،بھارت نے امن کے بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا،پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات کرےگا۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا،بھارت کے اقدام نے دو جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لاکھڑا کیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز بریفنگ میں پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے،بھارت اپنا ریکارڈ درست کرے، پاکستان نے نیک نیتی کےساتھ پہلگام واقعےکی غیر جانب دارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھاکہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ مقدمے کا فیصلہ بھارتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا جب کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں نہیں لایاگیا، بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹہھرانے کا مطالبہ کرتےہیں۔

شفقت علی خان نےکہا کہ کیا کسی ملک کو سوشل میڈیا کی بنیاد پر حملےکی اجازت دی جاسکتی ہے؟بھارت کےجنگی جنون سے امن کو خطرہ لاحق ہے، دوسرے ممالک میں بھارت کےقاتل اسکواڈ کا سب کو علم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کو اہمیت نہ دینےکی نشانی ہے،سندھ طاس معاہدے دو طرفہ نہیں بلکہ عالمی معاہدہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کو ٹیلی فون کیا جس دوران اسحٰق ڈار نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے متعلق برطانوی وزیر کو آگاہ کیا۔

پاک فوج نے بہادری سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا : مولانا فضل الرحمٰن

اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیرخارجہ کو بتایاکہ بھارتی حملوں میں معصوم خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوئے، پاکستان نےبین الاقوامی قوانین اور یواین چارٹر کی خلاف ورزی پر صبر کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے پر عزم ہے۔

Back to top button