بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی جانب آنے والا پانی روکنا شروع کردیا

بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی جانب آنے والا پانی روکنا شروع کردیا۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ہے، بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آنے والا پانی روکنا شروع کردیا ہے۔جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
محکمہ انہار کےمطابق دریائے چناب میں گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار کیوسک تھی،جو آج صرف 10 ہزار 800 کیوسک رہ گئی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم سے بھی پانی روکنے جا رہا ہے،جس کےبعد دریائے جہلم میں پانی کم ہونےکا خدشہ ہے۔
پاکستانی اور عالمی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب
واضح رہے کہ پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کےبعد بھارت نے بےجا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتےہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔