بھارت دہشت گرد ملک ہے :  بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ بھارت کےہاتھ سری لنکا اور کینیڈا میں دہشت گردی سے رنگے ہیں۔ اسے حالیہ صورت حال میں ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کےبعد بھارتی جارحیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پہلگام واقعے کےبعد مقتولین کا خون جمنے سے قبل ہی بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی،سرحدیں بند کر دیں اور نتائج سے دھمکانا شروع کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ میں عوام اور دنیا کو بتانا چاہتاہوں کہ پاکستان کا اس جرم میں کوئی ہاتھ نہیں ہے،ہم دہشت گردی برآمد نہیں کر رہے بلکہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ دہشت گردی صرف جسموں پر حملے کا نام نہیں ہے،یہ سچ، امن اور تہذیب پر حملہ ہے،دہشت گردی کسی مارکیٹ میں بم دھماکے یا فائرنگ کرنےکا نام نہیں ہے،بڑھتی ناانصافی پر عالمی خاموشی دہشت گردی ہے،مظلوم کی گردن کو بوٹوں سے دبانےکا نام دہشت گردی ہے،بلڈوزر کےذریعے گھر کو تاریکی میں بدلنا دہشت گردی ہے،دہشت گردی وہ کرفیو ہے گھنٹوں نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے۔

انہوں نےکہا کہ بھارت دہشت گردی کےخلاف لڑنے کا دعویدار ہے لیکن ہم پوچھتے ہیں کہ آپ دہشت گردی سے کیسے لڑرہے ہیں جب آپ خود کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہو،جب آپ مقبوضہ وادی میں خود روزانہ قانون توڑ رہےہوں تو پھر قانون کی بات کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ جب آپ کے ہاتھ کشمیری ماؤں کے آنسوؤں،بچوں کی چیخوں اور بےجان مردوں کی خاموشی سے آلودہ ہوں تو آپ اخلاقی برتری کی بات نہیں کرسکتے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان بیرونی حمایت یافتہ اور انتہائی بےرحمانہ دہشت گردی سے متاثر ہے،ہمیں نے اپنے فوجی جوانوں اور اسکولوں کے بچوں کو دفنایا ہے،ہم رستےزخموں کےساتھ تنہا کھڑے تھے اور دنیا نے ہمیں بھلادیا تھا۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی کو “انسانیت سوز جرم” قراردیا اور کہاکہ دریائے سندھ صرف پانی کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری تہذیب،ہماری ثقافت اور ہماری معیشت کا مرکز ہے۔یہ دریا ہماری زمینوں میں نہیں،ہمارے خون میں بہتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ سندھ محض ایک دریا نہیں، تہذیب کا گہوارہ ہےاور بھارت کو دریا کے پانی پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ہر قطرہ ہمارےکسانوں کی محنت کا عکاس ہےاور اس پر وار پوری قوم پر وار ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہماری احتیاط کو کمزوری نہ سمجھاجائے،افواج پاکستان پوری طرح تیار ہیں اور قوم کراچی سے خیبر اور لاہور سے لاڑکانہ تک متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قوم جد و جہد سے بنی ہےاور جد و جہد سے ہی زندہ رہتی ہے۔دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتےہیں لیکن ہم سب پاکستان ہیں اور ایک ساتھ دل دھڑکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ پاکستان نے ثابت کیا ہےکہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے ثبوت دنیا کےسامنے رکھے ہیں۔بھارت کےہاتھ سری لنکا اور کینیڈا میں دہشت گردی سے رنگے ہیں۔ بھارتی حکومت غیرذمے داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مخصوص نشستوں کا کیس : محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا ، جسٹس منصور

قومی اسمبلی سے خطاب کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ پاکستان کے بہادر جوان ملک کے دفاع کےلیے سرحدوں پر موجود ہیں۔بھارت کو یہ یاد رکھناچاہیے پاکستانی قوم کسی کے سامنے جھکنےوالی نہیں۔ بھارت کو ڈائیلاگ اور تباہی میں سے کوئی ایک راستہ چننا ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام اس پیغام سےکیاکہ افہام و تفہیم،انصاف اور امن ہی خطےکا مستقبل روشن کرسکتے ہیں اور پاکستان ہرسطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہےگا۔

Back to top button