بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے : صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پہلگام واقعے کی مذمت  کرتےہوئے کہاکہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاکر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے،بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جب کہ بھارت نےکینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے میں بھارت ملوث ہے،آزاد کشمیر پر کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتےگا۔

پیر پگارا کا حر جماعت کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا حکم

 


خیال رہےکہ پہلگام حملےکو جواز بناتےہوئے بھارت نے سندھ طاس معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنےکا اعلان کیا ہے،جب کہ وہاں موجود پاکستانی باشندوں کو بھی 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑ دینےکا حکم دیاہے۔

Back to top button