بھارت کے حملے میں مولانا مسعود اظہر کے خاندان کے 10 افراد بھی مارے گئے

کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے کہاگیا ہےکہ بھارت کی جانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کےنتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور چار قریبی ساتھی بھی مارے گئےہیں۔
بی بی سی کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر،مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ،ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کےخاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی بتایاگیا ہےکہ منگل کی شب ہونےوالے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جب کہ دو دیگر قریبی ساتھی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
بھارت نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا : ڈی جی آئی ایس پی آر
اس بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاگیا ہے کہ اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیے،اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے۔