مودی سرکار کے حکم پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ

پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کے حکم پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کےخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیاتھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنےکی پالیسی اپنالی تھی جس پر مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہی ہٹادیا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کےدرمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔
دفاعی ماہرین کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانےوالی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔سکھ فوجیوں کی ہلاکت پر سکھ کمیونٹی میں کافی غم وغصہ پایاجاتا ہے۔
یاد رہےکہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کےواقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔