پی ایس ایل کی براڈکاسٹنگ ٹیم میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا

پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ ٹیم میں شامل بھارتی عملے کو واہگہ بارڈر کے رستے واپس بھیج دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کےبعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔
یاد رہے کہ اس وقت پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 10 کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل بہت سے بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں
ذرائع کےمطابق براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایاگیا۔
حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہےکہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئےتھے۔
کیا مودی دوبارہ ابھینندن کو چائے پینے پاکستان بھیجنے کا رسک لے گا ؟
پہلگام میں حملے کےبعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں بھارت کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایاتھا،راجیو شکلا نےکہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونےوالی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔