بھارت کے اقدامات خطے کے امن کےلیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہےکہ امن و خوش حالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے،تاہم بھارت کےحالیہ اقدامات،خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن خطے کے امن کےلیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعےکا مقدمہ 10 منٹ بعد جس پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا وہاں پہنچنے میں ہی 45 منٹ لگتےہیں، بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے،پاکستان اس افسوس ناک واقعے میں بالکل ملوث نہیں،پہلگام فالس فلیگ بھارت کا رچایاہوا ڈرامہ ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہاکہ پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹاناتھا،کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہاہے،پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی،پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اسحٰق ڈار نےکہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا گیا، بھارتی پابندیوں کےبعد قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے،قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیاکہ پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے درخواست کی، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے،خطے میں صورت حال تبدیل ہورہی ہے، پاکستان کسی بھی صورت حال میں پہلا قدم نہیں اٹھائےگا لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے۔

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی جانب آنے والا پانی روکنا شروع کردیا

نائب وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کےعزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا،کسی کےخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونےدینے کا سوچ بھی نہیں سکتے،عالمی برادری خطے کی صورت حال کا نوٹس لے،مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جائےگا۔

Back to top button