بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب

بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ’ را ‘ کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش بےنقاب ہوگئی ہے

انٹیلیجنس ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کےبعد اب بلوچستان میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی کروانے کا منصوبہ تیار کیاہے۔

ذرائع کےمطابق را نے بلوچستان کے حساس علاقوں میں اپنی پراکسی تنظیموں کو متحرک کردیا ہے جن میں بی ایل اے،فتنہ الخوارج اور غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونےوالے افغان شامل ہیں۔

انٹیلیجنس ذرائع کاکہنا ہےکہ بھارت نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے،را  نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات کیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کاکہنا ہےکہ را نے کارروائیوں کےلیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا ہے۔چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی،خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کرسکتے ہیں۔

انٹیلیجنس ذرائع  کاکہنا ہےکہ بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے نا کام  بنانے کےلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

ذرائع نےکہا ہےکہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکےہیں،بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بےامنی پھیلانا چاہتا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر غور

خفیہ اداروں کےمطابق بلوچستان میں دہشت گردی کی یہ نئی لہر دراصل بھارت کی جانب سے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن میں ہونےوالی بری ناکامی کا رد عمل ہے،جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اور پاکستان کو عالمی سطح پر بد نام کرنا تھا لیکن وہ منصوبہ بری طرح نا کام ہوا۔

Back to top button