بھارت کی جانب سے پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرانے کے دعوے بےبنیاد ہیں : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بےبنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی،ایسے جھوٹےدعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کےبعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت اب راجستھان،پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کےذریعے بتارہا ہے،ایسی خبروں سے بھارت پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔
ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی،بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹرتباہ
خیال رہےکہ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتےہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔