بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کے مورچے تباہ

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی،جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتےہوئے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے کئی مورچے تباہ کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتےہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔بھارتی فوج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔جس کے نتیجےمیں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوگئےاور بھارت کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی۔
یاد رہےکہ اس سےقبل میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھاکہ بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات پیٹرولنگ کا انکشاف ہواہے۔ بتایا گیا تھاکہ دشمن کے رافیل طیاروں نے 29 اور 30 اپریل کی شب مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیٹرولنگ کی،پاکستان ایئرفورس کے طیاروں نے بھارتی ایئرفورس کے جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔
بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب دیہات خالی کرالیے
پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کےنتیجے میں بھارتی رافیل طیارےبوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہو گئے۔