بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

بھارت کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ، جب کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔بھارت نے ایل او سی پر نکیال،کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز،نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع کےمطابق پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلیے تیار ہے۔

بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نےکہا ہے کہ پاکستان  پُر امن ملک ہے اور…

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کےبعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سمیت کیےجانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیاہے۔

Back to top button