وزارت داخلہ کا ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی پورٹ ہوکر واپس آنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ ڈی پورٹ افراد 5 سال کےلیے بیرون ملک بھی نہیں جا سکیں گے۔

اجلاس میں پاسپورٹ قوانین مزید بہتر بنانے کےلیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیاکہ ڈی پورٹ افراد پاکستان کےلیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہےہیں،ڈی پورٹ افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

یاد رہےکہ رواں سال اپریل میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیاتھا کہ حکومت مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک سے ڈی پورٹ کیےگئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرےگی اور نئی سفری دستاویزات کے اجرا کا عمل سخت کرےگی۔

پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کےسوالات پر بھارتی وزیر خارجہ کی زبان لڑکھڑانے لگی

اس اقدام کا مقصد بیرون ملک جا کر بھیک مانگنےجیسے غیرقانونی کام کرنےوالے پاکستانی شہریوں کو روکنا ہے۔حالیہ برسوں میں سیکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنےکے الزام میں ملک بدر کیا جاچکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو خلیجی ممالک سے بھیجاگیا ہے۔

Back to top button