اسرائیلی دہشت گردی نہ رک سکی،مزید 240فلسطینی شہید

غرہ میں اسرائیلی دہشت گردی نہ رک سکی ، شدید بمباری سے مزید 240فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی طیاروں کی جانب سے 100سے زائد مقامات پرحملے کئے گئے۔بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر سے معطل کردی گئیں۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں نورالشمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

Related Articles

Back to top button