اسرائیل کے لبنان پرحملے میں فاسفورس بم پھینکنے کاانکشاف

 اسرائیل کے لبنان پرحملے میں فاسفورس بم پھینکنے کاانکشاف سامنے آگیا۔

امریکی اخبار  نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے۔لبنان پر وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے، وائٹ فاسفورس بم حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی لبنان کے قصبے طیبہ پراسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں میئر حسین علی منصور شہید ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button