ناک کی سرجری نے پریانکا چوپڑا کی ناک کیسے کٹوائی؟

ناک، گلا، کان انسانی چہرے کے بہت نازک اعضا ہوتے ہیں جن کی سرجری میں رتی برابر کی غلطی پورے چہرے کو بگاڑ سکتی ہے، ایسا ہی کچھ تجربہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بھی ہوا جب انہیں ناک کی سرجری غلط ہونے پر اپنے تین پراجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گیا تھا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ناک کی سرجری کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی تھی جو ان کے پلان کے مطابق نہیں ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق اس سرجری کے غلط ہونے کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں کئی فلمز پروجیکٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔دوران انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے ناک کے غدود کو نکلوانے کیلئے سرجری کروائی تھی جو غلط ہوگئی جس کے باعث ان کے چہرے کے نقوش بگڑ گئے اور اداکارہ تقریباً مختلف لگنے لگی جس کے بعد وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔

پریانکا چوپڑا نے مزید بتایا کہ چہرے کے نقوش بگڑنے کی وجہ سے انہیں 3 مختلف فلمز پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا، اس وقت انھیں محسوس ہوا تھا کہ ان کی غلط سرجری ان کا کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ناک کی سرجری کی ناکامی کی وجہ سے ان کا چہرہ بالکل بدلا ہوا نظر آرہا تھا جسے دیکھ کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں، ان کے والد جوکہ خود ایک ڈاکٹر ہیں، نے انہیں اس بات کے لیے راضی کیا کہ وہ ناک کی سرجری کے دوران ہوئی گڑبڑ کو ٹھیک کروائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ناک کی سرجری میں ہونے والی گڑبڑ سے نجات حاصل کرنے کے بعد ان کا اعتماد بحال ہوا، اداکارہ نے اپنی زندگی کے برے وقت میں موقع دینے پر فلمساز انیل شرما کی تعریف بھی کی۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں ایک نئی فلم ‘ہیڈ آف اسٹیٹ’ میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں، ان کے ساتھ اداکار ادریس ایلبا اور جان سینا بھی جلوہ گر ہوں گے۔

اسی حوالے سے جان سینا نے ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ایسی خوابوں کی ٹیم کو جمع کرنے کے لیے ایمازون اسٹوڈیوز کا شکریہ، ہیڈ آف اسٹیٹ میں ادریس ایلبا اور نئی کاسٹ ممبر اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا خیر مقدم کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر جوش ہوں۔

Related Articles

Back to top button