امریکی صدر کا چینی حملے کی صورت میں تائیوان کے دفاع کاعزم

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اس وقت جاپان کے دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ پریس کانفرس سے خطاب میں کہا کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کے دفاع کے لیے اپنی فورسز کا استعمال کرے گا، تائیوان کے دفاع کا ہم نے مل کر عزم کیا ہے۔

انکا کہنا تھاامریکا سنگل چائنہ پالیسی سے اتفاق کرتا ہے مگر اس بات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تائیوان کو زور زبردستی سے حاصل کرلیا جائے،یہ کسی طور مناسب نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی کارروائی کی جائے جو یوکرین میں دیکھنے میں آئی۔

ادھرتائیوان کی وزارت خارجہ نے ملک کے دفاع کے عزم سے متعلق امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان تائیوانی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین تائیوان کی سکیورٹی کو جس طرح پیش کرتا ہے اس پر بین الاقوامی برادری کو شدید تشویش ہے، ہماری حکومت تائیوان کی آزادی کے دفاع، جمہوریت اور سکیورٹی کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button