استعفے سے متعلق فیصلے پی ڈی ایم کرے گی

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) فیصلے کرے گی۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، حکمرانوں کو ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اب ایم این ایز اور ایم پی ایز ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔ دوسری جانب جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکمران جماعت کے ممبران کا اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں رہا ہے، آج حکمرانوں کو اوپن بیلٹ یاد آیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کےلیے ہارس ٹریڈنگ کے وقت اوپن بیلٹنگ کیوں یاد نہیں آئی۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے دیگر سیاسی رہنما نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک اور سینیٹر میر کبیر، جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی، اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی بھی پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button