بائیڈن اور نیتن کا رابطہ،غزہ پرحملوں میں وقفے کاامکان

امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں حملوں میں وقفوں کے امکان پر بات کی ۔
دوسری جانب سیکرٹری جنر ل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے،ہر روز سیکڑوں بچے بچیاں مارے جا رہے ہیں، صرف رفح کراسنگ کا راستہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیےکافی نہیں۔
غزہ میں 31 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button