الیکشن کمیشن نے 127جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کردیئے

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کر دیے۔

الیکشن کیمشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو بلے، پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام  پاکستان کو کتاب ، اے این پی کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کو کرین ، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا ، نیشل پارٹی کو آری، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ اور عوام

Related Articles

Back to top button