جنرل اسمبلی ،غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور

یو این جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیاگیا ہے۔جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 153ارکان نے ووٹ دیئے۔10ارکان کی مخالفت جبکہ 23نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔پاکستان کی جانب سے قرارداد کی بھرپور حمایت کی گئی۔

یو این میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم کاکہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینوں کی نسل کشی کررہاہے۔جنگ کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔صرف حماس کو موردالزام ٹھہرایاگیا تو یہ غیرمنصفانہ ہوگا۔اسرائیل کو ذمہ دار قرار نہ دیاگیا
تو جنگ جاری رکھنے کاجواز مل جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار داد پر عمل درآمد لازمی نہیں ہے، یعنی عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

Related Articles

Back to top button