حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ جنگ کل ختم ہو سکتی ہے،امریکہ

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کاکہنا ہے کہ حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ جنگ کل ختم ہو سکتی ہے ۔اسرائیل کو اپنے دفاع کیلئے ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔اسرائیل کو حماس سے خطر ہ ہے ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کے سربراہ فلپ لازرینی کاکہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا چاہتا ہے ۔غزہ پر بمباری فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کی کوشش ہے ۔فلسطینوں کو مصر میں دھکیلاگیاتویہ ایک اور نکیہ ہوگا۔غزہ کی پٹی مزید فلطینیوں کی سرزمین نہیں رہے گی۔امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button