روس، یوکرائن معاہدہ، عالمی سطح پر گندم کی قیمتوں میں کمی

روس اور یوکرائن کے درمیان طویل جنگ کے بعد گندم کی برآمد کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں اناج کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں کییف اور ماسکو نے جمعہ 22 جولائی کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد یوکرین کے اناج ایکسپورٹ کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔
یہ سمجھوتہ دونوں باہم متحارب ملکوں کے درمیان پہلا بڑا معاہدہ ہے اور اس سے فوڈ سکیورٹی کی بدتر ہوتی حالت میں بہتری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو اور یوکرینی وزیر برائے انفرا سٹرکچر اولیکساندر کبرا کوف نے ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے ساتھ اس پر دستخط کیے۔
اس موقع پر گوٹریش نے کہا کہ آج بحیرہ سود کے لیے ایک روشن دن ہے، یہ اُمید کی ایک کرن ہے، امکانات کی ایک کرن ہے، دنیا کے لیے راحت کی ایک کرن ہے جس کی پہلے کے مقابلے آج کہیں زیادہ ضرورت تھی۔

Related Articles

Back to top button