روس ،یوکرین ترکیہ کی ثالثی میں200 قیدیوں کے تبادلے پرآمادہ

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس نے 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ہامی بھرلی۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اجلاس کے بعد اپنے ملک پہنچنے پر ترکیہ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس اور یوکرین نے 200 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ روسی صدر کی گفتگو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے فوری خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری سے جاری روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کے بحران کا خدشہ ہے جب کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الااقوامی طاقتوں نے روس سے تیل و گیس کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے خود روس کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے اور دو محاذوں پر یوکرینی فوج کے ہاتھوں پسپا بھی ہونا پڑا ہے۔

Related Articles

Back to top button