روس نے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان کردیا

یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقوں لوگانسک، ڈونیسک، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ، جبکہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس جو چاہے کرلے لیکن اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یوکرین کو اپنے علاقوں کو آزاد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔