روس کی برطانوی وزیراعظم پر پابندی

روس کی جانب سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یوکرائن پر حملے کے بعد برطانیہ کی جانب سے معاشی اور اقتصادی پابندیوں‌ کے بعد روس نے بھی جوابی طور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اور غلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا تھا اور صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ یوکرین کی سڑکوں پر گشت کیا تھا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔

روس نے امریکا سمیت عالمی قوتوں کے دباؤ کے باوجود فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور مبینہ طور پر جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبوں سے اجتماعی قبریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button