سرلنکن صدر نے رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

سرلنکن صدر گوتابایا راجا پاکسےنے رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں لیکن انہوں نے ایک بار بھی اپنی مدت مکمل نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق رانیل وکرما سنگھے صدر گوتابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن عدالت نے آج سابق وزیراعظم،ان کے بیٹے اور 15 ساتھیوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک،200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button