سعودی ولی عہد کیخلاف صحافی جمال خاشقجی  کےقتل کا مقدمہ خارج

امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔

عالمی  میڈیا رپوٹس  کے مطابق جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔

امریکی فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔

واضح رہےامریکہ میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button