سلامتی کونسل،فلسطینیوں کی امدادکیلئےقراردادمنظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینیوں کی امداد کیلئے قرارداد منظورکرلی۔

تفصیلات کےمطابق 4دن  کے مذاکرات کے بعد سلامتی کونسل نےبالآخر غزہ پٹی میں فلاحی امدادکی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی لیکن قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں غزہ میں کشیدگی ختم  کرنے کے لیے پائیدارحالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button