سنگاپور میں امریکہ اور چین کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات

چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ کے دوران ملاقات ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے نےچین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن کی حکومت میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی ان کے چینی ہم منصب وائی فینگی کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تجارت، تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے سمیت یوکرین پر روسی فوجی حملوں کے پیش نظر انتہائی اہم خیال کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات سے قبل ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے کہا تھا کہ اس ملاقات میں انتہائی اہم مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں دنیا کے اعلیٰ فوجی اہلکار، سفارت کار اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ یہ سکیورٹی فورم سنگاپور میں دس سے بارہ جون تک جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button