”اچھے دنوں کے آغاز کو “۔۔۔”ووٹ پھر نواز کو“ن لیگ کا بیانیہ تیار

مسلم لیگ نے نے انتخابی مہم کیلئے بیانیہ تیارکرلیا۔ مسلم لیگ ن ’’اچھے دنوں کے آغاز کو‘‘ ،’’ووٹ پھر نواز کو ‘‘ کا بیانیہ لے کر چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ’’ن ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’ملکی خدمات پر ووٹ دو‘‘ کا سوال بھی لے کر چلے گی، شیڈول کے مطابق قائد نواز شریف 10،شہباز اور مریم 9 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
نواز شریف 20 جنوری کو لیہ، 22 جنوری کو مانسہرہ، 24 جنوری کو ننکانہ، 26 جنوری کو وہاڑی، بورے والا اور پاکپتن 28، جنوری کو ڈسکہ، 30 جنوری کو بہاولنگر ہارون آباد میں سیاسی پاور شو کریں گے۔
قائد مسلم لیگ ن یکم فروری کو سوات، 3 فروری کو سرگودھا اور سیالکوٹ 4 فروری کو مری ،5 فروری کو گوجرنوالہ ،6 فروری کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہباز شریف لاہور، قصور، احمدپور، منڈی بہاوالدین میں سیاسی مہم چلائیں گے اورراولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ ، ملتان میں پاور شو میں پارٹی بیانیہ بتائیں گے۔
مریم نواز خانیوال، لاہور، پشاور، حویلیاں اور راولپنڈی، منڈی بہاوالدین، نارووال اور فیصل آباد میں جلسے کریں گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم چلانا شروع کرینگے،قائد نواز شریف کل حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے،چیف آرگنائزر مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ حافظ آباد جلسے میں شرکت کرینگی،نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 میں امیدوار سائرہ افضل تارڑ کے انتخابی جلسے میں شرکت کرینگے،21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبالی جلسے کے بعد نواز شریف پہلی بار کسی عوامی جلسے میں شرکت کرینگے،نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران کم و بیش 12 سے 15 انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے۔

Related Articles

Back to top button