شام معاشی بحران ، مظاہرین نے گورنر آفس کو آگ لگا دی

شام کے شہر سویدا میں معاشی بحران کے خلاف مشتعل مظاہرین نے گورنر آفس پر دھاوا بولتے ہوئے عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ، گورنر آفس کی عمارت پر آویزاں صدر بشار الاسد کی تصویر پھاڑ دی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
واضح رہےکہ شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی اور مغربی پابندیوں کے باعث معاشی حالات بے حد خراب ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق شام میں 90 فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے۔