شمالی کوریا کا ملک میں کورونا وبا کا اعتراف ، ملک گیرلاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وبا کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئےملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں کوویڈ 19 کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس وبا کی شدت نہیں بتائی گئی ہے تاہم تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے یہ کمیونسٹ ملک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس عالمی وبا کے تباہی کے باوجود ابھی تک اپنے ملک میں کورونا کی وبا سے انکار ہی کیا تھا۔

خیال رہے کہ چھبیس ملین نفوس پر مشتمل شمالی کوریا میں صحت عامہ کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کووڈ سے نقصان کا زیادہ اندیشہ ہے۔

Related Articles

Back to top button