غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری، 70 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے جہاں تازہ کارروائی میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت نے مہاجرین کے کیمپ پر اسرائیل کے اس حملے کو فلسطینی شہریوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس سے جاری جنگ کو ایک پیچیدہ جنگ قرار دیا ہے جس میں اسرائیل کے بھی متعدد فوجی مارے جاچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button