غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری ،مزید 250فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نےمغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔7اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے میجر سمیت کئی اسرائیلی فوجی بھی مار دیے ہیں اور درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں،7 اکتوبرسے اب تک غزہ جنگ میں 489 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button