غزہ  کی صورتحال پرعالمی ادارہ صحت کے سربراہ آبدیدہ ہو گئے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس گورننگ باڈی سے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل فلسطین تنازع کے حقیقی حل کا مطالبہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل جن کا پورا بچپن جنگ میں گزرا تھا اور ان کے اپنے بچے ایتھوپیا کی 1998-2000 کی اریٹیریا کے ساتھ سرحدی جنگ میں بمباری کے دوران ایک بنکر میں چھپنے پر مجبور ہو گئے تھے غزہ پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو روا ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button