قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے اور تازہ کارروائی میں قابض فوجیوں نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈ یا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیروں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ضلع بارہ مولا کے علاقے پتن میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا، قابض بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران 3 مقامی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ3نوجوانوں کو شہید کئے جانے کے باوجود علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے، بھارتی فوج کی بربریت کی خبریں اور شواہد دنیا کے سامنے نہ لانے کے لیے علاقے بھر میں انٹر نیٹ سروس بند ہے۔

Related Articles

Back to top button