TLP سربراہ سعد رضوی کیخلاف 40 مقدمات واپس

پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات کا آغاز کر دیا ، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کے خلاف مقدمات کا قانونی دائرے میں جائزہ لے رہے ہیں۔

پہلے مرحلے کے دوران سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20 مقدمات واپس لیے جائیں گے جن کی سزا 3 سال یا 3 سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5 سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کے متعلق پنجاب حکومت سے رائے طلب کی جس پر پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا اوراس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کابینہ کے 18 مطلوبہ وزرا نے پابندی ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں، 2100 سے زائد گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے بعد ٹی ایل پی آزادانہ طور پر ہر قسم کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button