موسمیاتی تبدیلیوں کا تدارک، امریکہ کا 3 ارب ڈالر کا اعلان

امریکہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے 3 ارب ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے، نائب صدر کمیلا ہیرس نے اس حوالے سے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے فنڈز کا اعلان کیا۔

دبئی میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 میں خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیشرفت مسلسل جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں۔

کملا ہیرس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے ہمیں اپنے کام اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 میں 20 سے زائد اقوام نے  جوہری توانائی کا استعمال تین گنا کرنے پر زور دیا۔

امریکا اور جاپان سمیت متعدد یورپی ممالک سمیت 20 اقوام کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی گرین ہاؤس گیسوں کے صفر اخراج کو حاصل کرنے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button