ٹرمپ کو 83ملین ڈالرہرجانہ اداکرنےکاحکم

عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا اور ان کی توہین کی تھی۔جین کیرول نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا، جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور  و خوض کے بعد سنایا۔

سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کردیا

Related Articles

Back to top button