کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ کویتی امیر کو بیماری کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے ان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ نواف الاحمد الصباح نے مارچ 2021 میں بھی ایک غیر واضح بیماری کے علاج کی غرض سے امریکا کا دورہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button