یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان وفات پاگئے

صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے، سرکاری ایجنسی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چالیس روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔

Related Articles

Back to top button