اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں3 فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میںمغربی کنارے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے دو بھائیوں 21 سالہ ظافر عبدالرحمان اور 22 سالہ جواد عبدالرحمان کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک اور واقعے میں سفاک اسرائیلی فوج نے بیت امر میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا  کہ بیت امر میں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ایک دن میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس اب تک 125 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جو 1967 میں اسرائیلی قبضے کے بعد سے ایک سال میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Related Articles

Back to top button