افغان روحانی پیشوا’صوفی بابا‘ کوبھارت میں قتل کر دیا گیا

بھارتی شہر ممبئی میں افغانستان کے روحانی پیشوا خواجہ سید چشتی ’صوفی بابا‘ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق 35 سالہ افغانستان کے مسلم روحانی پیشوا کوانڈیا میں قتل کردیا گیا جنہیں ’صوفی بابا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے،ان کو ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور علاقے ناشک میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا حملہ آوروں نے مقتول کے ہاتھوں اورسر میں گولی ماری اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس افسر سچن پاٹل کا کہناتھا کہ سید چشتی کے ڈرائیور مرکزی ملزم ہیں۔ ان کے ڈرائیور کا نام عینی شاہدین نے بتایا ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق سید چشتی ناسک کے ییولا قصبے میں کئی برسوں سے مقیم تھے،جبکہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے سید چشتی کو زمین کے ایک پلاٹ کے معاملے پر قتل کیا گیا ہو جو انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے حاصل کیا تھا، لیکن افغانستان کے شہری ہونے کی وجہ سے ملک میں زمین نہیں خرید سکتے تھے۔پولیس نے بتایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button