امریکہ: ورجینیا کے سٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا کے ایک سٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹس میں پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button